۔ (۲۴۲۶) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی نَاسٍ وَھُمْ یُصَلُّوْنَ قُعُودًا مِنْ
مَرَضٍ، فَقَالَ: ((اِنَّ صَلَاۃَ الْقَاعِدِ عَلٰی النِّصْفِ مِنْ صَلَاۃِ الْقَائِمِ)) (مسند احمد: ۱۳۲۶۹)
اور انہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے، جبکہ وہ بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں آدھا اجر ملے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2426)