۔ (۲۴۲۷) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: کُنْتُ رَجُلًا ذَا أَسْقَامٍ کَثِیْرَۃٍ فَسَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ صَلَاتِیْ قَاعِدًا، قَالَ: ((صَلَاتُکَ قَاعِدًا عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاتِکَ قَاِئمًا، وَصَلَاۃُ الرَّجُلِ مُضْطَجِعًا عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاتِہِ قَاعِدًا۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۲۸)
سیّدناعمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں کافی ساری بیماریوں والا آدمی تھا، اس لیے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیری بیٹھ کر پڑھی ہوئی نماز کھڑے ہوکر پڑھی ہوئی نماز سے نصف ہے اور اسی طرح آدمی کی لیٹ کر پڑھی ہوئی نماز اس کی بیٹھ کر پڑھی ہوئی نماز سے آدھی ہے۔ یعنی اجر و ثواب کے لحاظ سے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2427)