۔ (۲۴۲۹) عَنْ مُجَاھِدٍ أَنَّ السَّائِبَ سَأَلَ عَائِشَۃَ فَقَالَ: اِنِّی لَاأَسْتَطِیْعُ أَنْ أُصَلِّیَ اِلَّا جَالِسًا، فَکَیْفَ تَرَیْنَ؟ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((صَلَاۃُ الرَّجُلِ جَالِسًا مِثْلُ نِصْفِ صَلَاتِہِ قَائِمًا۔)) (مسند احمد: ۲۶۴۲۸)
سائب نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھاکہ میں بیٹھ کر ہی نماز پڑھنے کی طاقت رکھتا ہوںاب آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: آدمی کی بیٹھ کر پڑھی ہوئی نماز کھڑے ہوکر پڑھی ہوئی نماز سے آدھی ہوتی ہے۔ یعنی اجر وثواب کے لحاظ سے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2429)