۔ (۲۴۳۰) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّی جَالِسًا، قُلْتُ لَہُ: حُدِّثْتُ أَنَّکَ تَقُوْلُ صَلَاۃُ الْقَاعِدِ عَلٰی نِصْفِ صَلَاۃِ الْقَائِمِ؟ قَالَ: ((اِنِّّی لَسْتُ کَمِثْلِکُمْ۔)) (مسند احمد: ۶۵۱۲)
سیّدناعبد اللہ بن عمرو کہتے ہیں: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: مجھے تو بیان کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فرمایاہے کہ بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز کی بہ نسبت آدھی ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہاری طرح کا نہیں ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2430)