۔ (۲۴۳۲) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((صَلَاۃُ الْقَاعِدِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ صَلَاۃِ الْقَائِمِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۸۲۹)
سیّدنا سائب رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے وہ کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا،انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہوکر پڑھنے والے کی نماز سے آدھی ہے ۔
Musnad Ahmad, Hadith(2432)