۔ (۲۴۶۵) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَوْلَا مَا فِی الْبُیُوْتِ مِنَ النِّسَائِ وَالذُّرِّیَّۃِ لَأَقَمْتُ صَلَاۃَ الْعِشَائِ وَأَمَرْتُ فِتْیَانِیْ یُحَرِّقُوْنَ مَا فِی الْبُیَوْتِ بِالنَّارِ۔)) (مسند احمد: ۸۷۸۲)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو میں نمازِ عشاء کھڑی کرتا اور اپنے نوجوانوں کو حکم دیتا کہ وہ گھروں میں جو کچھ ہے، اسے جلا دیں ۔
Musnad Ahmad, Hadith(2465)