۔ (۲۴۹۱) عَنْ مُجَاھِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِئْذَنُوا لِلنِّسَائِ بِاللَّیْلِ تَفِلَاتٍ۔)) لَیْثٌ الَّذِی ذَکَرَ: ((تَفِلَاتٍ)) (مسند احمد: ۵۷۲۵)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو رات کے وقت (مسجد میں جانے کی) اجازت دے دیا کرو، اس حال میں کہ انھوں نے خوشبو استعمال نہ کی ہوئی ہو۔ صرف لیث راوی نے تَفِلَات کے الفاظ کا ذکر کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2491)