۔ (۲۴۹۴) عَنْ حَبِیْبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا
تَمْنَعُوا نِسَائَ کُمُ الْمَسَاجِدَ وَبُیُوْتُھُنَّ خَیْرٌ لَھُنَّ۔)) قَالَ: فَقَالَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: بَلٰی وَاللّٰہِ! لَنَمْنَعُہُنَّ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: تَسْمَعُنِی أُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَتَقُوْلُ مَا تَقُوْلُ۔ (مسند احمد: ۵۴۶۸)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے نہ روکا کرو، بہرحال ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمرکے کسی بیٹے نے کہا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! ہم ان کو ضرور روکیں گے۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اسے کہا: تو سن رہا ہے کہ میں رسول اللہ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تو یہ بول بولتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2494)