۔ (۲۴۹۵) عَنْ کَعْبٍ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ بِلَالِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَمْنَعُوا النِّسَائِ حُظُوظَہُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ اِذَا اسْتَأْذَنَّکُمْ۔)) فَقَالَ بِلَالٌ: وَاللّٰہِ! لَنَمْنَعُہُنَّ، فَقَالَ عَبْدُاللّٰہِ: أَقُولُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، وَتَقُوْلُ: لَنَمْنَعُہُنَّ۔ (مسند احمد: ۵۶۴۰)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب عورتیں تم سے اجازت مانگیں تو ان کے حق کو مساجد سے نہ روکو۔ بلال بن عبد اللہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! ہم تو ان کو ضرور روکیں گے۔ سیّدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرح فرمایاہے اور تو یہ بات کہتا ہے کہ ہم ان کو روکیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2495)