۔ (۲۵)۔وَ عَنْہُ أَیْضًا سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ شَہِدَ أَنْ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِ حُرِّمَ عَلَی النَّارِ، (وَفِی رِوَایَۃٍ) حَرَّمَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَلَیْہِ النَّارَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۰۸۷)
سیدنا عبادہ بن صامتؓ سے یہ بھی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص یہ گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے رسول ہیں، تووہ آگ پر حرام کر دیا جائے گا، ایک روایت میں ہے: اللہ تعالیٰ اس پر آگ کو حرام کر دے گا۔