۔ (۲۴۹۶) عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ) قَالَ: کَانَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ رَجُلًا غَیُّوْرًا، فَکَانَ اِذَا خَرَجَ اِلَی الصَّلَاۃِ اِتَّبَعَتْہُ عَاتِکَۃُ ابْنَۃُ زَیْدِ فَکَانَ یَکْرَہُ خُرُوْجَہَا وَیَکْرَہُ مَنْعَہَا وَکَانَ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا اسْتَأْذَنَتْکُمْ نِسَاؤُکُمْ اِلَی الصَّلَاۃِ فَـلَا تَمْنَعُوْھُنَّ۔)) (مسند احمد: ۲۸۳)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ بڑے غیرت مند آدمی تھے، جب وہ نماز کے لیے نکلتے تو (ان کی بیوی) سیدہ عاتکہ بنت زید رضی اللہ عنہا بھی ان کے پیچھے چلی جاتیں، سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ اس کے نکلنے کو نا پسند بھی کرتے، لیکن اس کو روکنا بھی ان کو گوارا نہ تھا، پھر وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تمہاری عورتیں تم سے مسجد میں جانے کے لیے اجازت مانگیں تو ان کو نہ روکا کرو ۔
Musnad Ahmad, Hadith(2496)