۔ (۲۵۰۴) عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ یَحْیٰی عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: لَوْ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَاٰی مِنَ النِّسَائِ مَا رَأَیْنَا لَمَنَعَہُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ کَمَا مَنَعَتْ بَنُوا اِسْرَائِیْلَ نِسَائَ ھَا۔ قُلْتُ لِعَمْرَۃَ: وَمَنَعَتْ بَنُو اِسْرَائِیْلَ نِسَائَ ھَا؟ قَالَتْ: نَعَمْ۔ (مسند احمد: ۲۵۱۰۹)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کے وہ حالات دیکھ لیتے جو آج ہم دیکھ رہے ہیں توان کو مسجدوں سے منع کر دیتے، جیسا کہ بنواسرائیل نے اپنی عورتوں کو روک دیا تھا۔ یحیی کہتے ہیں: میں عمرہ سے پوچھا کہ کیا واقعی بنو اسرائیل نے اپنی عورتوں کو منع کیا تھا۔ انھوں نے کہا: جی ہاں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2504)