۔ (۲۵۰۷) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ نِسَائً مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ کُنَّ یُصَلِّیْنَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الصُّبْحَ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِہِنَّ ثُمَّ یَرْجِعْنَ اِلٰی أَھْلِھِنَّ وَمَا یَعْرِفُہُنَّ أَحَدٌ مِنَ الْغَلَسِ۔ (مسند احمد: ۲۴۵۹۷)
(دوسری سند)وہ کہتی ہیں: بے شک مؤمن عورتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھتیں تھیں، وہ اپنی چادروں میں لپٹی ہوتی تھیں، جب وہ اپنے گھروں کو لوٹتیںتو اندھیرے کی وجہ سے کوئی بھی ان کو پہچان نہیں سکتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2507)