۔ (۲۵۱۶) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا أُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ فَـلَا تَأْتُوْھَا تَسْعَوْنَ وَلٰکِنِ ائْتُوْھَا وَعَلَیْکُمُ السَّکِیْنَۃُ فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا۔ (وَفِی رِوَایَۃٍ أُخْرٰی) ((فَاقْضُوا)) بَدَلَ قَوْلِہِ ((فَأَتِمُّوا)) (مسند احمد: ۷۲۴۹)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کھڑی کر دی جائے تو دوڑ کر نہ آیا کرو، بلکہ اس حال میں آؤ کہ تم پر سکون اور وقار ہو اور(امام کے ساتھ) جتنی نماز مل جاؤ ، وہ پڑھ لو اور جتنی رہ جائے، وہ بعد میں پوری کر لو۔ ایک روایت میں ((فَأَتِمُّوا)) کی بجائے ((فَاقْضُوا)) کے الفاظ ہیں، (دونوں کا معنی ایک ہی ہے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(2516)