۔ (۲۵۱۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّی مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِذْ سَمِعَ جَلَبَۃَ رِجَالٍ، فَلَمَّا صَلّٰی دَعَاھُمْ فَقَالَ: ((مَا شَأْنُکُمْ؟ ))قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِسْتَعْجَلْنَا اِلَی الصَّلَاۃِ، قَالَ: ((فَـلَا تَفْعَلُوْا، اِذَا أَتَیْتُمُ الصَّلَاۃَ فَعَلَیْکُمُ السَّکِیْنَۃَ، فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا سُبِقْتُمْ فَأَتِمُّوْا۔)) (مسند احمد: ۲۲۹۸۲)
سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کے حرکت کرنے کی آواز سنی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو ان کو بلایا اور پوچھا: تم کو کیا ہو گیا تھا؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے نماز کی طرف جلدی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس طرح نہ کیا کرو ، جب تم نماز کی طرف آؤ تو سکون اور وقار کو لازم پکڑو، جو حصہ (باجماعت) پالو اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے، اسے (بعد میں) پورا کر لو ۔
Musnad Ahmad, Hadith(2518)