۔ (۲۵۲۴) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاۃِ فَـلَا تَأْتُوْھَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ وَأْتُوْھَا وَعَلَیْکُمُ السَّکِیْنَۃُ، فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا، فَاِنَّ أَحَدَکُمْ فِی صَلَاۃٍ اِذَا مَا کَانَ یَعْمِدُ اِلَی الصَّلَاۃِ۔)) (مسند احمد: ۹۹۳۲)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے، تو نماز کے لیے دوڑتے ہوئے نہ آؤ، بلکہ اس حال میں آؤ کہ تم پر سکون اور وقار ہو، پھر جو پا لو وہ پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لو، کیونکہ جب تم میں سے کوئی نماز کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے ۔
Musnad Ahmad, Hadith(2524)