۔ (۲۵۲۷) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُصَلُّوْنَ بِکُمْ، فَاِنْ أَصَابُوا فَلَکُمْ وَلَھُمْ وَاِنْ أَخْطَئُوْا فَلَکُمْ وَعَلَیْھِمْ۔)) (مسند احمد: ۸۶۴۸)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تم کو نماز پڑھائیں گے، اگر انھوں نے درست انداز میں نماز پڑھی تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور ان کو بھی، اور اگر انھوں نے غلطی کی تو تمہیں تو ثواب ملے گا اور ان پر گناہ ہو گا ۔
Musnad Ahmad, Hadith(2527)