۔ (۲۵۲۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ (بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَعَلَّکُمْ
سَتُدْرِکُوْنَ أَقْوَامًا یُصَلُّوْنَ صَلَاۃً لِغَیْرِ وَقْتِہَا فَاِذَا أَدْرَکْتُمُوْھُمْ فَصَلُّوا فِی بُیُوْتِکُمْ فِی الْوَقْتِ الَّذِی تَعْرِفُوْنَ ثُمَّ صَلُّوا مَعَہُمْ وَاجْعَلُوْھَا سُبْحَۃً)) (مسند احمد: ۳۶۰۱)
سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شاید تم ایسے لوگوں کو پا لو جو نماز کو اس کے وقت سے ٹال کر پڑھیں گے، اگر واقعی ان کو پا لو تو گھروں میں ہی اپنی پہچان کے مطابق وقت پر نماز پڑھ لینا، پھر ان کے ساتھ بھی ادا کرلینا اور اِس کو نفل سمجھ لینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2528)