Blog
Books



۔ (۲۵۲۹) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّہُ سَیَلِی أَمْرَکُمْ مِنْ بَعْدِی رِجَالٌ یُطْفِئُوْنَ السُّنَّۃَ وَیُحْدِثُوْنَ بِدْعَۃً وَیُؤَخِّرُوْنَ الصَّلَاۃَ عَنْ مَوَاقِیْتِہَا۔)) قَالَ ابْنُ مَسْعُوْدٍ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَ بِی اِذَا أَدْرَکْتُہُمْ؟ قَالَ: ((لَیْسَ یَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ! طَاعَۃٌ لِمَنْ عَصَی اللّٰہَ۔)) قَالَھَا ثَـلَاثَ مَرَّاتٍ، وَسَمِعْتُ أَنَا مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَاحِ مِثْلَہُ۔ (مسند احمد: ۳۷۹۰)
سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک قریب ہے کہ تمہارے امور کے والی ایسے لوگ بن جائیں ، جو سنت کو مٹائیں گے، بدعتوں کو زندہ کریں گے اور نماز کو اس کے وقت سے لیٹ کر دیں گے۔ عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں ان کو پالوں توکیا کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ام عبد کے بیٹے! اللہ کی نافرمانی کرنے والے شخص کی کوئی اطاعت نہیں ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ بات تین دفعہ ارشاد فرمائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2529)
Background
Arabic

Urdu

English