۔ (۲۵۴۲) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ذَھَبَ بَصَرُہُ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لَوْ جِئْتَ صَلَّیْتَ فِی دَارِیْ أَوْ قَالَ: فِی بَیْتِیْ لَاتَّخَذْتُ مُصَلَّاکَ مَسْجِدًا، فَجَائَ النَّبِیُُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَصَلّٰی فِی دَارِہِ أَوْ قَالَ فِی بَیْتِہِ ’’الحدیث‘‘ ۔ (مسند احمد: ۱۲۸۱۹)
سیّدنا انس سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں:سیّدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی نظر ختم ہو گئی تھی، اس لیے انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ تشریف لائیں اور میرے گھر میں نماز پڑھیں، تو میں اس جگہ کو مسجد بنالوں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور اس کے گھر میں نماز پڑھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2542)