۔ (۲۵۴۵) عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِیْدُ قَالَ حَدَّثَتْنِی جَدَّتِی عَنْ أُمِّ وَرَقَۃَ بِنْتِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِیِّ وَکَانَتْ قَدْ جَمَعَتِ الْقُرْآنَ وَکَانَ النَّبِیُُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ أَمَرَھَا أَنْ تَؤُمَّ أَھْلَ دَارِھَا وَکَانَ لَھَا مُؤَذِّنٌ وَکَانَتْ تَؤُمُّ أَھْلَ دَارِھَا۔ (مسند احمد: ۲۷۸۲۶)
سیدہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس نے قرآن مجید یاد کیا ہو ا تھا ، اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کی امامت کروایا کرے، پس اس کا ایک مؤذن تھا اور وہ اپنے گھر والوں کی امامت کرواتی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2545)