۔ (۲۵۴۹)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: کَانَ آخِرُ شَیْئٍ عَھِدَہُ النَّبِیُُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلَیَّ أَنْ قَالَ: ((تَجَوَّزْ فِی صَلَاتِکَ وَاقْدُرِ النَّاسَ بِأَضْعَفِہِمْ، فَاِنَّ مِنْہُمُ الصَّغِیْرَ وَالْکَبِیْرَ وَالضَّعِیْفَ وَذَا الْحَاجَۃِ)) (مسند احمد: ۱۸۰۷۱)
(دوسری سند)وہ کہتے ہیں: آخری چیز، جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پابند کیا، یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: (امامت کے دوران) نماز میں تخفیف کر اور لوگوں میں اس بندے کا خیال رکھ جو سب سے زیادہ کمزور ہے، کیونکہ ان میں چھوٹے، بڑی عمر والے، کمزور اور ضرورت مند بھی ہوتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2549)