۔ (۲۵۵۰)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) أَنَّ آخِرَ کَلَامٍ کَلَّمَنِی بِہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِذَا اسْتَعْمَلَنِی عَلَی الطَّائِفِ فَقَالَ: ((خَفِّفِ الصَّلَاۃَ عَلَی النَّاسِ حَتّٰی وَقَّتَ لِی {اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ} وَأَشْبَاھَہَا مِنَ الْقُرْآنِ۔ (مسند احمد: ۱۸۰۷۹)
(تیسری سند )وہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو طائف کا عامل بنایا تو سب سے آخر میں مجھے یہ بات ارشاد فرمائی: نماز کے معاملے میں لوگوں پر تخفیف کرنا، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لیے سورۂ علق اور اس جیسی سورتوں کا تقرر کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2550)