Blog
Books



۔ (۲۵۷۶) عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِسْتَفْتَحَ الصَّلَاۃَ فَکَبَّرَ ثُمَّ أَوْمَأَ اِلَیْہِمْ أَنْ مَکَانَکُمْ ثُمَّ دَخَلَ فَخَرَجَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ فَصَلّٰی بِہِمْ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاۃَ قَالَ: ((اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَاِنِّی کُنْتُ جُنُبًا۔)) (مسند احمد: ۲۰۶۹۱)
سیّدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز شروع کی، اللہ اکبر کہا، لیکن اچانک نمازیوں کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر میں داخل ہو گئے، پھر جب آپ باہر آئے تو آپ کے سر سے پانی کے قطر ٹپک رہے تھے، پس آپ نے ان کی نماز پڑھائی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: بیشک میں بشر ہی ہوں، در اصل میں جنبی تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2576)
Background
Arabic

Urdu

English