۔ (۲۵۸۱) عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطْلِبِ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ فِی مَرَضِہٖ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّیْ بِالنَّاسِ۔)) فَخَرَجَ أَبُوْبَکْرٍ فَکَبَّرَ، وَوَجَدَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَاحَۃً فَخَرَجَ یُہَادٰی بَیْنَ رَجُلَیْنٍ، فَلَمَّا رَآہُ أَبُوْبَکْرٍ تَأَخَّرَ، فَأَشَارَ اِلَیْہِ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَکَانَکَ، ثُمَّ جَلَسَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلٰی جَنْبِ أَبِی بَکْرٍ
فَاقْتَرَأَ مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی بَلَغَ أَبُوْبَکْرٍ رضی اللہ عنہ مِنَ السُّوْرَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۵)
سیّدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیماری میں فرمایا: ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔ پس سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نکلے اور اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کی، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ راحت محسوس ہوئی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی نکلے اور دو آدمیوں کے سہارے تشریف لے آئے، جب سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اپنی جگہ پر ٹھہرے رہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ کر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے (بائیں)پہلو میں بیٹھ گئے اور سورت کے اس مقام سے قراء ت شروع کر دی، جہاں ابو بکر رضی اللہ عنہ پہنچے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2581)