۔ (۲۵۹۳) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: بِتُّ لَیْلَۃً عِنْدَ خَالَتِی مَیْمُوْنَۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عِنْدَھَا فِیْ لَیْلَتِھَا، فَقَامَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ، فَقُمْتُ عَنْ یَسَارِہِ لِأُصَلِّیَ بِصَلَاتِہِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِذُؤَابَۃٍ کَانَتْ لِیْ أَوْ بِرَأْسِیْ حَتّٰی جَعَلَنِی عَنْ یَمِیْنِہِ۔ (مسند احمد: ۱۸۴۳)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی خالہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس رات ان ہی کے پاس تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، تاکہ آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سر کے بالوں کو یا میرے سرکو پکڑا اور مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کردیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2593)