عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : تَقِيءُ الْأَرْضُ أَفْلَاذَ كَبِدِهَا أَمْثَالَ الْأُسْطُوَانِ مِنْ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ فَيَجِيءُ الْقَاتِلُ فَيَقُولُ: فِي هَذَا قَتَلْتُ وَيَجِيءُ الْقَاطِعُ فَيَقُولُ: فِي هَذَا قَطَعْتُ رَحِمِي وَيَجِيءُ السَّارِقُ فَيَقُولُ: فِي هَذَا قُطِعَتْ يَدِي ثُمَّ يَدَعُونَهُ فَلَا يَأْخُذُونَ مِنْهُ شَيْئًا.
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین سونے اور چاندی کو زمین اپنے جگر کےٹکڑوں سونے چاندی کو اگل دے گی اور وہ ستونوں کی مانند پڑے ہوں گے، قاتل آئے گا اور کہے گا: اس کے لئے میں نے قتل کیا، قطع رحمی کرنے والا آئے گا اور کہے گا: اس کے لئے میں نے قطع رحمی کی، اور چور آئے گا اور کہے گا کی وجہ سے میرا ہاتھ کاٹا گیا، پھر وہ اسے چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کوئی چیز نہ لیں گے
Silsila Sahih, Hadith(2597)