۔ (۲۵۹۸) عَنْ أَبِی سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ صَلّٰی رَجُلٌ خَلْفَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَجَعَلَ
یَرْکَعُ قَبْلَ أَنْ یَرْکَعَ، وَیَرْفَعُ قَبْلَ أَنْ یَرْفَعَ،فَلَمَّا قَضَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الصَّلَاۃَ قَالَ: ((مَنْ فَعَلَ ھٰذَا؟)) قَالَ: أَنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ تَعْلَمُ ذَالِکَ أَمْ لَا۔ فَقَالَ: ((اِتَّقُوْا خِدَاجَ الصَّلَاۃِ اِذَا رَکَعَ الْاِمَامُ فَارْکَعُوْا وَاِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوْا۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۰۷)
سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی،وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے رکوع کر دیتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے اٹھ جاتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پوری کی تو فرمایا: اس طرح کرنے والا کون تھا؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول!میں تھا، میں یہ جاننا پسند کر رہا تھا کہ آپ کو پتہ چلتا ہے یا نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کے نقصان سے بچا کرو،جب امام رکوع کرے تو تب رکوع کیا کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تب تم سر اٹھایا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2598)