۔ (۲۵۹۹) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَاتَ یَوْمٍ وَقَدِ انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاۃِ فَأَقْبَلَ اِلَیْنَا فَقَالَ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ! اِنِّیْ اِمَامُکُمْ، فَـلَا تَسْبِقُوْنِی بِالرُّکُوْعِ وَلَا بِالسُّجُوْدِ وَلَا بِالْقِیَامِ وَلَا بِالْقُعُوْدِ وَلَابِالْاِنْصِرَافِ فَاِنِّی أَرَاکُمْ مِنْ أَمَامِی وَمِنْ خَلْفِی، وَاَیْمُ الَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ! لَوْ رَأَیْتُمْ مَا رَأَیْتُ لَضَحِکْتُمْ قَلِیْلًا وَلَبَکَیْتُمْ کَثِیْرًا۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا رَأَیْتَ؟ قَالَ: ((رَأَیْتُ الْجَنَّۃَ وَالنَّارَ۔)) زَادَ فِی رِوَایَۃٍ وَحَضَّہُمْ عَلَی الصَّلَاۃِ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۲۰)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: لوگو! بے شک میں تمہارا امام ہوں، اس لیے رکوع و سجود ، قیام و قعود اور سلام میں مجھ سے آگے نہ بڑھا کرو، میں تم کو اپنے آگے سے اور اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم وہ کچھ دیکھ لو جو میں نے دیکھا ہے تو تم ہنسنا تھوڑا کر دو اور رونا زیادہ کر دو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے کیا دیکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے جنت اور جہنم کو دیکھا ہے۔ ایک روایت میں ہے: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نماز پڑھنے پر ابھارا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2599)