۔ (۲۶۰۲) عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا تُبَادِرُوْنِیْ بِرُکُوعِ وَلَا بِسُجُوْدٍ فَاِنَّہُ مَہْمَا أَسْبِقُکُمْ بِہِ اِذَا رَکَعْتُ، تُدْرِکُوْنِی اِذَا رَفَعْتُ، وَمَہْمَا أَسْبِقُکُمْ بِہِ اِذَا سَجَدْتُّ، تُدْرِکُوْنِیْ اِذَا رَفَعْتُ، اِنِّی قَدْ بَدَّنْتُ)) (مسند احمد: ۱۶۹۶۳)
سیّدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رکوع و سجود میں مجھ سے آگے نہ بڑھو، اگر میں رکوع کرتے وقت تم سے آگے بڑھتا ہوں تو تم مجھے پا لو گے جب میں اٹھوں گا، اسی طرح اگر میں سجدہ میں تم سے آگے بڑھ جاتا ہوں تو تم مجھے پا لو گے جب میں اٹھوں گا،بیشک اب میں بڑی عمر والا ہو گیا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2602)