۔ (۲۶۱۵) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَامَ مِنَ اللَّیْلِ یُصَلِّی فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ فَقُمْتُ عَنْ یَسَارِہِ فَجَذَبَنِی فَجَرَّنِی، فَأَقَامَنِی عَنْ یَمِیْنِہِ فَصَلّٰی ثَـلَاثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً قِیَامُہُ فِیْھِنَّ سَوَائٌ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۶)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگ گئے، میں بھی اٹھا، وضو کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کھینچا اور اپنی دائیں جانب کھڑا کردیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیرہ رکعت نماز پڑھی، ان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قیام برابر برابر رہا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2615)