Blog
Books



۔ (۲۶۱۷) عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: سَأَلْتُ اِبْرَاھِیْمَ عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی مَعَ الْاِمَامِ، فَقَالَ: یَقُوْمُ عَنْ یَسَارِہِ، فَقُلْتُ حَدَّثَنِی سُمِیْعُ نِ الزَّیَّاتُ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما یُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَقَامَہُ عَنْ یَمِیْنِہِ، فَأَخَذَ بِہِ۔ (مسند احمد: ۳۳۵۹)
اعمش کہتے ہیں: میں نے ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو امام کے ساتھ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے، انھوں نے کہا: وہ امام کی بائیں جانب کھڑا ہوگا۔ میں نے کہا: مجھے تو سُمیع زیات نے سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا تھا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اپنی دائیں جانب کھڑا کیا تھا۔ پھر ابراہیم نے اس حدیث کو تسلیم کر لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2617)
Background
Arabic

Urdu

English