۔ (۲۶۱۹) عَنْ جَبَّارِ بْنِ صَخْرٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَامَ یُصَلِّی، قَالَ: فَقُمْتُ عَنْ یَسَارِہِ فَأَخَذَی بِیَدِی فَحَوَّلَنِی عَنْ یَمِیْنِہِ فَصَلَّیْنَا فَلَمْ یَلْبَثْ یَسِیْرًا أَنْ جَائَ النَّاسُ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۵۰)
سیّدنا جبار بن صخر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے پھیر کر اپنی دائیں جانب کردیا، اور ہم نماز پڑھنے لگے، ابھی تھوڑی دیر بھی نہیں گزری تھی کہ لوگ بھی آگئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2619)