Blog
Books



۔ (۲۶۲۳) عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَلْقَمَۃُ عَلٰی عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ بِالْھَاجِرَۃِ فَلَمَّا مَالَتِ الشَّمْسُ أَقَامَ الصَّلَاۃَ وَقُمْنَا خَلْفَہُ، فَأَخَذَ بِیَدِیْ وَبِیَدِ صَاحِبِیْ فَجَعَلَنَا عَنْ نَاحِیَتَیْہِ وَقَامَ بَیْنَنَا، ثُمَّ قَالَ: ھٰکَذَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصْنَعُ اِذَا کَانُوْا ثَـلَاثَۃً، ثُمَّ صَلّٰی بِنَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: اِنَّہَا سَتَکُوْنُ أَئِمَّۃٌ یُؤَخِّرُوْنَ الصَّلَاۃَ عَنْ مَوَاقِیْتِہَا فَـلَا تَنْتَظِرُوْھُمْ بِہَا وَاجْعَلُوْا الصَّلَاۃَ مَعَہُمْ سُبْحَۃً۔ (مسند احمد: ۴۳۴۷)
اسود کہتے ہیں: میں اور علقمہ دوپہر کے وقت سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گئے، جب سورج ڈھلا تو انھوں نے نماز کھڑی کی اور ہم ان کے پیچھے کھڑے ہوگئے،لیکن انھوں نے میرا اور میرے ساتھی کا ہاتھ پکڑا اور ہمیں اپنی دونوں طرف کھڑا کرلیا اور خود ہمارے درمیان کھڑے ہوگئے، پھر کہا: جب تین لوگ ہوتے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس طرح کیا کرتے تھے، پھر انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی اور فارغ ہونے کے بعد کہا: عنقریب ایسے ائمہ ہوں گے جو نمازوں کوان کے اوقات سے مؤخر کردیں گے، پس تم ان کا انتظار نہ کرنا، (اور وقت پر نماز پڑھ لینا) ا ور اس کے بعد ان کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز کو نفلی بنا لینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2623)
Background
Arabic

Urdu

English