۔ (۲۶۲۵) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَعَائِشَۃُ خَلْفَنَا وَأَنَا اِلٰی جَنْبِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أُصَلِّیْ مَعَہُ۔ (مسند احمد: ۲۷۵۱)
سیّدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں کھڑا تھا اور آپ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2625)