۔ (۲۶۲۹) عَنْ اِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ جَدَّتَہُ مُلَیْکَۃَ رضی اللہ عنہا دَعَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَتْہُ فَأَکَلَ مِنْہُ، ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قُوْمُوْا فَلِأُصَلِّیَ لَکُمْ۔)) قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ اِلٰی حَصِیْرٍ لَّنَا، قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُوْلِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُہُ بِمَائٍ فَقَامَ عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقُمْتُ أَنَا وَالْیَتِیْمُ وَرَائَ ہُ وَالْعَجُوْزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ۔ (مسند احمد: ۱۲۵۳۵)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری دادی سیدہ ملیکہ رضی اللہ عنہا نے کھانا تیار کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے لیے گھر میں بلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا کھانے کے بعد فرمایا: اٹھو، میں تم کو نماز پڑھا تا ہوں۔ میں ایک چٹائی لانے کے لیے اٹھا، جو لمبے عرصہ تک استعمال کیے جانے کی وجہ سے سیاہ ہو گئی تھی، اس لیے میں نے اس پر پانی کے چھینٹے مارے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے، میں اور یتیم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس چلے گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2629)