۔ (۲۶۴۹) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَقِیْمُوا صُفُوْفَکُمْ لَا یَتَخَلَّلُکُمْ کَأَوْلَادِ الْحَذَفِ۔)) قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَمَا أَوْلَادُ الْحَذَفِ؟ قَالَ: ((سُودٌ جُرْدٌ تَکُوْنُ بِأَرْضِ الْیَمَنِ)) (مسند احمد: ۱۸۸۲۱)
سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفوں کو سیدھا اور برابر کیا کرو، شیطان حَذَف کی اولاد کی طرح تمہارے اندر نہ گھسنے پائے ۔کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! حَذَف کی اولاد سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ سیاہ رنگ کی بھیڑیں ہوتی ہیں، ان کے بال نہیں ہوتے اوریہ یمن کے علاقے میں پائی جاتی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2649)