۔ (۲۶۶۷) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: أَقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ وَعُدِّلَتِ الصُّفُوْفُ قِیَامًا (وَفِی رِوَایَۃٍ: قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ اِلَیْنَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) فَخَرَجَ اِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمَّا قَامَ فِی مُصَلَّاہُ ذَکَرَ أَنَّہُ جُنُبٌ فَقَالَ لَنَا مَکَانَکُمْ، ثُمَّ رَجَعَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ اِلَیْنَا وَرَأْسَہُ یَقْطُرُ فَکَبَّرَ فَصَلَّیْنَا مَعَہُ۔ (مسند احمد: ۱۰۷۳۰)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے پہلے صفیں برابر ہو گئیں،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور جب مصلے پر کھڑے ہوئے تو آپ کو یاد آیا کہ آپ جنبی تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا کہ اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو، پھر آپ واپس لوٹ گئے ۔ جب غسل کر کے تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2667)