۔ (۲۶۶۸) عَنْ عَبْدِ الْحَمِیْدِ بْنِ مَحْمُوْدٍ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَدُفِعْنَا اِلَی السَّوَارِی فَتَقَدَّمْنَا أَوْ تَأَخَّرْنَا، فَقَالَ أَنَسٌ: کُنَّا نَتَّقِیْ ھٰذَا عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۶۴)
عبد الحمید بن محمودکہتے ہیں: میں نے سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ والے دن نماز پڑھی، پس ہمیں ستونوںکی طرف دھکیل دیا گیا، لیکن ہم پیچھے کو ہو گئے تھے یا آگے کو، پھر سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ستونوں سے بچ کر کھڑے ہوتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2668)