۔ (۲۶۷۶) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ سَرْجِسَ رضی اللہ عنہ قَالَ: أُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ صَلَاۃُ الصُّبْحِ فَرَأَی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلًا یُصَلِّیْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ، فَقَالَ لَہُ: ((بِأَیِّ صَلَاتِکَ اِحْتَسَبْتَ بِصَلَاتِکَ وَحْدَکَ أَوْ صَلَاتِکَ الَّتِی صَلَّیْتَ مَعَنَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۵۸)
سیّدنا عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: صبح کی نماز کھڑی کر دی گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، وہ فجر کی دو سنتیں پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) اس سے پوچھا: تو نے کون سی نماز کو فرضی نماز سمجھا ہے، اکیلی نماز کو یااس نماز کو جو ہمارے ساتھ پڑھی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2676)