۔ (۲۶۷۹) عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ مَالِکِ ابْنِ بُحَیْنَۃَ أَنْ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ اُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ، فَصَلّٰی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ، فَلَمَّا قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یَعْنِی الصَّلَاۃَ) لَاثَ بِہِ النَّاسُ فَقَالَ: ((الصُّبْحَ أَرْبَعًا)) (مسند احمد: ۲۳۳۱۶)
مالک بن بحینہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا، جبکہ اقامت کہی جا چکی تھی، لیکن اس نے فجر کی دو سنتیں پڑنا شروع کر دیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو ئے تو لوگوں نے اسے گھیر لیا اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: کیا تو نے نماز فجر کی چار رکعتیں پڑھی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(2679)