۔ (۲۶۸۳) عَنْ بُسْرِ بْنِ مِحْجَنٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ فَجَلَسْتُ،فَلَمَّا صَلّٰی، قَالَ لِیْ: ((أَلَسْتَ بِمُسْلِمٍ؟)) قُلْتُ: بَلٰی، قَالَ: ((فَمَا مَنَعَکَ أَنْ تُصَلِّیَ مَعَ النَّاسِ؟)) قَالَ: قُلْتُ: قَدْ صَلَّیْتُ فِی أَھْلِی، قَالَ: ((فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ، (وَفِی رِوَایَۃٍ: اِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ وَلَوْ کُنْتَ قَدْ صَلَّیْتَ فِی أَھْلِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۵۰۶)
سیّدنا محجن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، اتنے میں نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی، لیکن میں بیٹھا رہا (اور نماز نہ پڑھی)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: کیا تو مسلمان نہیں ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کس چیز نے تجھے لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے روکے رکھا؟ میں نے کہا: جی، میں نے اپنے گھر میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کے ساتھ نماز پڑھا کر۔ اور ایک روایت میں ہے: جب تو آئے تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھ لیا کر، اگرچہ تو اپنے گھر میں نماز ادا کر چکا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2683)