۔ (۲۶۸۵) عَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ عَلِیٍّ الْأَسْلَمِیِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی الدِّیْلِ قَالَ: صَلَّیْتُ الظُّھْرَ فِی بَیْتِی، ثُمَّ خَرَجْتُ بِأَبَاعِرَ لِیْ لِأُصْدِرَھَا اِلَی الرَّاعِی، فَمَرَرْتُ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ الظُّہْرَ فَمَضَیْتُ فَلَمْ أُصَلِّ مَعَہُ، فَلَمَّا أَصْدَرْتُ أَبَاعِرِی وَرَجَعْتُ ذُکِرَ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَقَالَ لِیْ: ((مَا مَنَعَکَ یَا فُلَانُ! أَنْ تُصَلِّیَ مَعَنَا حِیْنَ مَرَرْتَ بِنَا؟)) قَالَ: فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! اِنِّی قَدْ کُنْتُ صَلَّیْتُ فِی بَیْتِیْ قَالَ: ((وَاِنْ۔)) (مسند احمد: ۱۸۰۴۹)
حنظلہ بن علی اسلمی،بنو الدیل کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے گھر میں نماز ظہر ادا کی، پھر میں اونٹوں کو لے کر نکلا تاکہ ان کو چرواہے کی طرف لے جاؤں، پس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے، میں تو وہاں سے گزرگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز نہ پڑھی، جب میں اونٹوں کو آگے بڑھا کر واپس لوٹا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتلا دی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: اے فلاں! جب تو ہمارے پاس سے گزرا تھا تو کس چیز نے تجھے ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے روکا تھا؟ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے گھر میں نمازپڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ (تو گھر میںنماز پڑھ چکا تھا، لیکن جب امام کے ساتھ نماز مل جائے تو دوبارہ پڑھ لیا کر)۔
Musnad Ahmad, Hadith(2685)