۔ (۲۶۹۴)(وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ بِنَحْوِہِ أَیْضًا وَفِیْہِ قَالَ الْمُغِیْرَۃُ) فَانْتَہَیْنَا اِلَی الْقَوْمِ وَقَدْ صَلّٰی بِھِمْ عَبْدُالرَّحْمٰنِ ابْنُ عَوْفٍ رَکْعَۃً، فَلَمَّا أَحَسَّ بِالنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَھَبَ یَتَأَخَّرُ فَأَوْمَأَ اِلَیْہِ أَنْ یُتِمَّ الصَّلَاۃَ وَقَالَ: ((قَدْ أَحْسَنْتَ کَذٰلِکَ فَافْعَلْ۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۵۶)
(تیسری سند، اسی طرح حدیث مروی ہے، اس کے مطابق سیّدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:)پس جب ہم لوگوں کے پاس پہنچے تو سیّدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان کو ایک رکعت پڑھا چکے تھے، جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محسوس کیا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اشارہ کیا کہ وہ نماز کو پورا کریں اور (بعد میں) فرمایا: تونے اچھا کیا ، ایسے ہی کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2694)