۔ (۲۷۰۳) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ فِی الْجُمُعَۃِ لَسَاعَۃً لَا یُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ یُصَلِّیْ یَسْأَلُ اللّٰہَ خَیْرًا اِلَّا أَعْطَاہُ اللّٰہُ اِیَّاہُ۔)) وَقَالَ بِیَدِہِ قُلْنَا یُقَلِّلُہَا یُزَھِّدُھَا۔ (مسند احمد: ۷۱۵۱)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہے، جو مسلمان بھی اس میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جس خیر و بھلائی کا سوال کرتا ہے، وہ اسے عطا کر دیتا ہے۔ پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس گھڑی کے قلیل ہونے کی نشاندہی کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(2703)