۔ (۲۷۱۳)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ الْجُمُعَۃَ عَلٰی مَنْ قَبْلَنَا فَاخْتَلَفُوا فِیْہَا وَھَدَانَا اللّٰہُ لَھَا فَالنَّاسُ لَنَا فِیْہَا تَبَعٌ، غَدًا لِلْیَہُوْدِ، وَبَعْدَ غَدٍ لِلنَّصَارٰی)) (مسند احمد: ۷۲۱۳)
(تیسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے والے لوگوں پر بھی جمعہ فرض تو کیا تھا، لیکن وہ اختلاف میں پڑھ گئے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس معاملے میں ہدایت دی، پس لوگ ہمارے تابع ہیں۔ کل (ہفتے کا دن) یہودیوں کے لیے ہے اور پرسوں(اتوار کا دن)عیسائیوں کے لیے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2713)