۔ (۲۷۱۴)عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما أَنَّہُمَا شَہِدَا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ وَھُوَ عَلٰی أَعْوَادِ مِنْبَرِہِ: ((لَیَنْتَہِیَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِہِمُ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَیَخْتِمَنَّ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَلَیُکْتَبُنَّ مِنَ الْغَافِلِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۳۲)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر اور سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہا نے اس بات پر شہادت دی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر کی لکڑیوں پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ضرور ضرور ایسے ہو گا کہ یا تو لوگ جمعہ ترک کرنے سے باز آ جائیں گے، یا پھر اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دیں گے اور غافلوں میں سے لکھ لیے جائیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2714)