ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مکہ سے فرمایا :’’ میرے نزدیک تو سب سے اچھا اور سب سے پسندیدہ شہر ہے ، اگر میری قوم مجھے تجھ سے نہ نکالتی تو میں تیرے سوا کہیں اور نہ رہتا ۔‘‘ ترمذی اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس کی اسناد غریب ہے ۔ حسن ، رواہ الترمذی ۔