۔ (۲۷۲۰) عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اُحْضُرُوا الْجُمُعَۃَ وَادْنُوا مِنَ الْاِمَامِ، فَاِنَّ الرَّجُلَ لَیَتَخَلَّفُ عَنِ الْجُمُعَۃِ حَتّٰی اِنَّہُ لَیَتَخَلَّفُ عَنِ الْجَنَّۃِ وَاِنَّہُ لَمِنْ أَھْلِہَا)) (مسند احمد: ۲۰۳۷۳)
سیّدنا سمرہبن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے لیے حاضر ہوا کرو اور امام کی قریب ہو کر بیٹھا کرو، یقینا ایک آدمی جمعہ سے پیچھے رہنا شروع کر دیتا ہے، حتی کہ اسے جنت سے پیچھے کر دیا جاتا ہے، حالانکہ وہ جنتی لوگوں میں سے ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2720)