۔ (۲۷۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ قَالَ وَجَدْتُّ فِی کِتَابِ أَبِی بِخَطِّ یَدِہِ وَأَکْبَرُ عِلْمِی أَنِّی قَدْ سَمِعْتُہُ مِنْہُ ثَنَا نَاصِحُ بْنُ الْعَلَائِ مَوْلیٰ بَنِی ھَاشِمٍ ثَنَا عَمَّارُ ابْنُ أَبِی عَمَّارٍ مَوْلٰی بَنِی ھَاشِمٍ أَنَّہُ مَرَّ عَلٰی عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ سَمُرَۃَ وَھُوَ عَلٰی نَہْرِ أُمِّ عَبْدِاللّٰہِ یَسِیْلُ الْمَائُ عَلٰی غِلْمَتِہِ وَمَوَالِیْہِ، قَالَ لَہُ عَمَّارٌ: یَا أَبَا سَعِیْدٍ! الْجُمُعَۃَ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ سَمُرَۃَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ: ((اِذَا کَانَ یَوْمُ مَطَرٍ وَابِلٍ فَلْیُصَلِّ أَحَدُکُمْ فِی رَحْلِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۹۶)
عمار بن ابو عمار سیّدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، جبکہ وہ (بصرہ میں) ام عبد اللہ نہر پر موجود تھے، (بارش اس قدر زیادہ تھی کہ اس کا)پانی اس کے بچوں اور غلاموں کے اوپر سے بہہ رہا تھا، عمارنے کہا: ابوسعید! جمعہ ادا کرنے کے لیے جاؤ۔ انھوں نے آگے سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب زیادہ بارش والا دن ہو تو ہر کوئی اپنے گھر میں ہی نماز پڑھ لیا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2724)